لاہور :پاکستانی شوبز کی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز کے ہاں ننھی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی اور اہلیہ اقراء عزیز کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
بیٹی کی پیدائش 24 جنوری 2026 کو ہوئی، اور خوشخبری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ شوبز شخصیات اور مداح جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ جوڑا دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا، اور ان کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔ ننھی بیٹی کی آمد نے خاندان میں خوشیوں کا نیا اضافہ کر دیا ہے۔




