بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر دی جانے والی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف آئندہ مالی سال سے 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ پر زور دے رہا ہے۔
اس وقت لوکل مینوفیکچرڈ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز کو 30 جون 2026 تک ٹیکس میں رعایت حاصل ہے، تاہم آئی ایم ایف کی تجویز منظور ہونے کی صورت میں اس میں قبل از وقت تبدیلی کی توقع ہے۔




