سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے شادیوں اور منگنیوں کا سال رہا، جس میں متعدد اداکار، ماڈلز اور سوشل میڈیا شخصیات نکاح یا منگنی کے بندھن میں بندھے۔
سال کا آغاز کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی سے ہوا، جنہوں نے فروری میں مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد کراچی میں دیگر تقریبات کیں۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی، نیلم منیر، حریم سہیل اور احمد علی اکبر نے بھی اسی سال شادی کی۔
سپر ماڈلز سبحان عمئیس اور عبیر اسد خان، اداکار سکندر رضوی، عمر شہزاد اور شانزے لودھی، ریحام رفیق، مہرالنسا اقبال، انوشے اشرف، تزئین حسین اور ربیکا خان و حسین ترین بھی شادی یا منگنی کے بندھن میں شامل رہے۔
سال کے اختتام پر آئمہ بیگ اور زین احمد، حسن رحیم و نور حسن، فجر شیخ، حنا نیازی، خاقان شاہنواز و سبینہ سید، حنا آفریدی و تیموری اور ضرار خان نے شادی یا منگنی کی تقریبات شیئر کیں، جس سے شوبز میں 2025 یادگار سال کے طور پر رقم ہوا۔




