راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر لاہور نے کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران انہوں نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس کے علاوہ، چیف آف ڈیفنس فورسز نے فوجی جوانوں کے لیے فراہم کی جانے والی اسپورٹس اور تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا۔ فیلڈ مارشل کے مطابق اس دورے کا مقصد لاہور گیریژن کی استعداد کار کو بڑھانا اور جوانوں کی تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔




