پاکستان
Trending

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کی شکایت پر عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

 

لاہور کی سیشن عدالت نے شہری شہزادہ عدنان کی درخواست پر یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کے الزامات کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانونی کارروائی کی ہدایت دے دی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ رجب بٹ کے بیانات میں توہین مذہب شامل ہے اور انہوں نے اس حوالے سے NCCIA کو شکایت کی، تاہم اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا اور سائبر کرائم ایجنسی کو معاملے کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button