پاکستان
Trending

شدید سردی بھی حوصلے ٹھنڈے نہ کر سکی؛ بلوچستان کے برفیلے راستوں پر پاک فوج کا پہرہ

 

بلوچستان : بلوچستان میں برفانی ہواؤں اور مائنس ڈگری درجہ حرارت کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے ریلوے ٹریکس کی حفاظت کا محاذ سنبھال کر پیشہ ورانہ مہارت کی نئی مثال قائم کر دی۔حالیہ برفباری کے باعث جہاں صوبے کے بیشتر راستے بند ہیں، وہیں پاک فوج کے دستے اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ریلوے کا سفر محفوظ رہے۔
جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کے گزرنے سے قبل ٹریکس کی مکمل کلئیرنس اور نگرانی کی جا رہی ہے۔ شدید برفباری میں حدِ نگاہ (Visibility) کم ہونے کے باوجود جوان اپنی جان خطرے میں ڈال کر ریلوے لائنوں پر مامور ہیں۔پاک فوج کے جوانوں کے لیے یہ وقت دوہری آزمائش کا ہے؛ ایک طرف قدرت کا سخت موسم ہے تو دوسری طرف دہشت گردی کا چیلنج۔ جوانوں کا عزم ہے کہ جب تک ایک بھی مسافر ٹرین پر موجود ہے، وہ اپنی ڈیوٹی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں برفباری کے دوران ڈیوٹی انجام دیتے جوانوں کی تصاویر کو سراہا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی بدولت ہی اس کٹھن موسم میں بھی صوبے کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے بحال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button