پاکستان
Trending

گھر بیٹھے بائیو میٹرک کرائیں یا تاشیر سینٹر جائیں؛ عازمینِ حج کے لیے ویزہ کے حصول کی نئی شرائط واضح

 

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج ویزہ کے خواہشمند عازمین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے اہم پریس ریلیز جاری کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق، عازمین کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ "سعودی ویزہ بائیو” ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سمارٹ فون کے ذریعے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کا عمل مکمل کر لیں۔ یہ طریقہ کار وقت اور محنت کی بچت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ جو عازمین ایپ کے ذریعے تصدیق کرنے میں ناکام رہیں، وہ فوری طور پر قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے رابطہ کریں۔ تاشیر سینٹرز کے ذریعے بائیو میٹرک کرانے کے لیے 8 فروری کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک ڈیٹا کی عدم موجودگی میں کسی بھی عازم کو حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ عازمین کی رہنمائی کے لیے تاشیر سینٹرز کے پتے اور دیگر ضروری معلومات "پاک حج” ایپ پر فراہم کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button