پاکستان
Trending

پاک فوج کے سربراہ اور ترک چیف آف جنرل سٹاف کے درمیان ملاقات، عالمی و علاقائی سکیورٹی پر اہم مشاورت

 

راولپنڈی: پاکستان اور ترکیہ کے مابین دفاعی تعاون کی مضبوط بنیادوں کو مزید وسعت دینے کے لیے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سیلچُک بایراکتاراوغلو نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، معزز مہمان کی آمد پر جی ایچ کیو میں باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس دورے کا محور دونوں برادر ممالک کے مابین سٹریٹجک تعلقات کو مزید جلا بخشنا تھا۔
دونوں سربراہان نے عالمی سکیورٹی کے بدلتے ہوئے حالات اور ان کے علاقائی اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مشترکہ تربیتی پروگراموں، دفاعی پیداوار اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے کے ذریعے عسکری تعاون کو نئے افق تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی موجودہ مثبت سمت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مشترکہ تاریخ اور باہمی اعتماد کا آئینہ دار قرار دیتے ہوئے ترک مسلح افواج کی بھرپور حمایت کو سراہا۔ جنرل سیلچُک بایراکتاراوغلو نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ قابلیت اور علاقائی استحکام کے لیے اس کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ مشقوں اور استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون کے تسلسل کو برقرار رکھے گا۔
یہ ملاقات پاک ،ترک سٹریٹجک شراکت داری کی مضبوطی اور خطے میں پائیدار امن کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کی عکاس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button