کھیل
Trending

آسٹریلیا کو 90 رنز سے عبرتناک شکست، ٹی20 سیریز پاکستان کے نام

 

لاہور : لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کر دیا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز جیتی بلکہ ایک انوکھا ریکارڈ بھی بنا ڈالا جہاں حریف ٹیم کی تمام 10 وکٹیں سپنرز نے حاصل کیں۔
پاکستان کی بیٹنگ: پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا: 76 رنز، عثمان خان: 53 رنز، شاداب خان: 28 رنز (ناٹ آؤٹ) ہوئے۔ ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا کی طرف سے کیمرون گرین: 35 رنز، میتھیو شارٹ: 27 رنزبناسکے۔پاکستان کی جیت میں سپنرز کا کردار کلیدی رہا۔ شاداب خان اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں لے کر کینگروز کومات دی، جبکہ عثمان طارق نے 2، صائم ایوب اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کے 7 بیٹرز دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان جیسے سینیئرز کو آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، جو کہ انتہائی کامیاب فیصلہ ثابت ہوا۔ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button