پاکستان
Trending

کوہاٹ: پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

 

کوہاٹ : خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشت گردی کی ایک سنگین واردات میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت پولیس کے 4 جوان شہید ہو گئے۔ دہشت گردوں نے نہ صرف پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا بلکہ اسے آگ بھی لگا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق، یہ لرزہ خیز واقعہ کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پیش آیا۔ دہشت گردوں نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہ معمول کے فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے، جس کے بعد شرپسندوں نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ڈی پی او کوہاٹ نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں درج ذیل افسر اور اہلکار جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں.اس میں ڈی ایس پی اسد محمود، تین دیگر پولیس اہلکارشامل ہیں۔ حملے میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ "دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button