پاکستان

گلگت بلتستان میں بارشوں سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کے لیے پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کا آپریشن جاری

 

گلگت بلتستان :شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث گلگت بلتستان کی اہم شاہراہیں متاثر ہو گئی ہیں، جس پر پاک فوج اور فرنٹیئر ورکز آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے ریسکیو اور بحالی آپریشنز کا آغاز کر رکھا ہے۔
قراقرم ہائی وے پر راستے کھولنے اور ملبہ ہٹانے کے کام تیزی سے جاری ہیں، اور تھلیچی سے چلاس تک متعدد مقامات پر سڑکیں کلیئر کر دی گئی ہیں۔
تتہ پانی اور جلی پور کے علاقوں میں بھی روڈ کلیئرئنس کا عمل جاری ہے، جبکہ گندالو نالہ کے تین مقامات پر رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھاری مشینری روانہ کی گئی ہے۔
پاسو گاؤں میں تباہ شدہ روڈ کی مرمت کا کام بھی جاری ہے، جب کہ جگلوٹ سے سکردو تک کا روڈ مکمل طور پر کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
متعلقہ ادارے اور پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ شہریوں کی سہولت اور آمدورفت کی روانی یقینی بنائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button