پاکستان

رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

 

کراچی : رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جہاں دونوں افسران نے خطے کی سیکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو کی۔
سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو پاک بحریہ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کی اہمیت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
وائس ایڈمرل الغریبی نے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی تربیت کو سراہا اور دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
دورے کا مقصد پاک سعودی تعلقات کو تقویت دینا اور بحری دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button