پاکستان
Trending

بھارت کی ’پراکسی وار‘ کا بلوچ قوم کی مدد سے خاتمہ کریں گے: وزیر دفاع خواجہ آصف

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلوچستان میں جاری دہشت گردی کو بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے ریاست کے خلاف ایک منظم سازش قرار دیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ دشمن اب براہِ راست مقابلے کے بجائے کرائے کے ایجنٹوں کو استعمال کر رہا ہے۔
خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بلوچستان میں تخریب کاری کرنے والے عناصر دراصل افغانستان کے ایجنٹ ہیں۔ ان کا مقصد دہشت گردی کے ذریعے ریاست کو دباؤ میں لا کر بلیک میل کرنا ہے، جو کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کو روایتی جنگ میں شکست ہو چکی ہے، اسی لیے وہ اب پڑوسی ممالک کی زمین استعمال کر کے پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے جارحیت کر رہا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے بلوچ عوام کے تعاون سے ان دشمن طاقتوں کو شکست دیں گے۔ ان کے مطابق ہماری جنگ کسی طبقے سے نہیں بلکہ ان ایجنٹوں سے ہے جو غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔”
یہ بیان وزیر مملکت طلال چوہدری کے اس موقف کی تقویت کرتا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ "محرومی” نہیں بلکہ بیرونی مداخلت ہے، جس کا جواب اب صرف ریاست کی پوری قوت سے دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button