پاکستانتازہ ترین

نو مئی کے مزید دو مقدمات کا فیصلہ محفوظ، 11 اگست کو سنایا جائے گا

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم کیسز راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنے کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت کے جج منظر علی گل نے دونوں مقدمات میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرنے کا اعلان کیا۔ ان مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت متعدد پارٹی رہنما نامزد ہیں۔
دیگر نامزد ملزمان میں اعجاز چوہدری، میاں محمودالرشید، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ بھی شامل ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق دونوں مقدمات کا فیصلہ کچھ دیر میں سنائے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button