کھیل
Trending

شکست کے باوجود نیپال نے دل جیت لیے، انگلینڈ کی سٹار بیٹنگ لائن نیپالی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت”

 

ممبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں نیپال نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے چھکے چھڑا دیے۔ کرکٹ کی دنیا اس وقت دنگ رہ گئی جب نیپالی سورماؤں نے 185 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلش باؤلرز کو بے بس کر دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 7 وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔ روہت پاؤڈیل اور دیپیندر سنگھ آئری کی 82 رنز کی برق رفتار شراکت نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
ورلڈ کلاس سپنر عادل رشید نیپالی بلے بازوں کے عتاب کا شکار بنے اور خوب رنز لٹائے۔ سیم کرن اور لیام ڈاسن کی آخری اوورز میں نپی تلی باؤلنگ نے انگلینڈ کو شرمناک شکست سے بچا لیا۔ انگلینڈ کی محض 4 رنز سے فتح، نیپال کی دلیرانہ بیٹنگ نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔ سیم کرن کی ایک جادوئی آف کٹر پر دیپیندر سنگھ کا کیچ آؤٹ ہونا انگلینڈ کے لیے زندگی کی نوید ثابت ہوا۔ اس کے فوری بعد کپتان روہت پاؤڈیل کا آؤٹ ہونا نیپال کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button