کھیل
Trending

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا

 

دوحہ: سری لنکا اے نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 78 رنز اسکور کیے، جبکہ شہباز احمد 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ تلک ورما نے 53 اور وائیبھو سوریاونشی نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

318 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے نے جارحانہ انداز اپنایا اور بھارتی بولرز کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ سری لنکن اوپنرز لاستھ کراس پلے اور سائنتھ جیاوردھنے نے شاندار سنچریاں اسکور کرتے ہوئے فتح کی بنیاد رکھی۔

سری لنکا اے نے مطلوبہ ہدف 42ویں اوور کی تیسری گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نشان مدھوشکا نے 58 جبکہ کپتان پوون رتنا نائیکے نے ناقابلِ شکست 31 رنز بنائے۔

سری لنکا اے اب فائنل میں پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button