ملائیشیا:سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پانچ گول سکور کرتے ہوئے 2-5 سے کامیابی حاصل کرلی۔
مقابلے کے ابتدائی دو کوارٹرز میں آسٹریلیا نے تین گول کرکے 1-3 کی برتری حاصل کی۔ تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے ایک گول سکور کرکے مقابلے میں واپسی کی کوشش کی، تاہم آخری کوارٹر میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مزید دو گول کرکے پاکستان کی پیش قدمی روک دی۔ مقررہ وقت کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2-5 کے اسکور سے میچ اپنے نام کرلیا۔




