پاکستان
Trending

سعودی عرب: ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستانی طاقت کا مظاہرہ، ‘فتح 2’ میزائل نے دنیا کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا

 

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش (WDS 2026) میں پاکستان کی شرکت نے بین الاقوامی دفاعی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ 80 ممالک کے سینکڑوں اداروں کے درمیان پاکستان کے دفاعی اسٹالز اپنی جدت اور معیار کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے پیش کردہ فتح-2 (Fatah-II) میزائل سسٹم کو نمائش کی اہم ترین کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ میزائل نہ صرف پاکستان کی ‘ڈیٹرنس’ (deterrence) کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے بلکہ عالمی منڈی میں بھارت سمیت دیگر حریفوں کے مقابلے میں پاکستانی انجینئرنگ کی برتری کو بھی ثابت کرتا ہے۔ نمائش میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے تیار کردہ جدید ترین آلات نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اب دفاعی شعبے میں مکمل طور پر خود مختار ہو چکا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی نمائش میں موجودگی نے پاک سعودی دفاعی تعاون کے نئے افق کھول دیے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ شرکت محض نمائش نہیں بلکہ پاکستان کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے حالیہ معاہدے دونوں ممالک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنائیں گے۔ پاکستان کی شرکت نے ثابت کیا ہے کہ ہماری دفاعی لائن دشمن کی ہر چال کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

عالمی ردعمل

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے GIDS جیسے اداروں کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی اس بات کا اشارہ ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان دنیا کے بڑے ہتھیار برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کر لے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button