پاکستان
Trending

پاکستان کا جوابی وار: ‘آپریشن غضب للحق’ کے تحت افغانستان میں دہشت گردوں کے مضبوط گڑھ تباہ

 

راولپنڈی :پاکستان نے اپنی سرحدوں پر ہونے والے حالیہ ڈرون حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے خلاف ‘آپریشن غضب للحق’ کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق، پاکستانی افواج نے سرحد پار دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مفلوج کرنے کے لیے ان کے لاجسٹک اور آپریشنل مراکز پر کاری ضرب لگائی ہے۔
پاکستانی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے درج ذیل اہم ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ کابل میں موجود دہشت گردوں کے زیرِ استعمال 313 کور کے مرکزی ایمونیشن (اسلحہ) ڈپو کو فضائی کارروائی میں اڑا دیا گیا۔ قندھار ایئر فیلڈ پر دہشت گردوں کی آئل سٹوریج سائٹ اور ان کے لاجسٹک انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا گیا۔
قندھار کے علاقے ترہ وو اور صوبہ پکتیا کے علاقے شیرِ ناؤ میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔سرحد پار کارروائیوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں بھی دشمن کی سازش ناکام بنا دی ہے۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر واپس بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button