پاکستان

اسلام آباد میں اب ڈرونز کے ذریعے ٹریفک کنٹرول ہوگی

 

اسلام آباد — اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر کی مصروف شاہراہوں پر ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی نگرانی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے بتایا کہ یہ کیمرے پہلے ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر تعینات کیے جائیں گے۔

ڈرون کیمرے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی فوری نشاندہی کریں گے اور چالان جاری کریں گے۔ اس کے علاوہ، یہ ڈرون رش والے مقامات کی بھی نگرانی کریں گے تاکہ فوری ریسپانس ٹیم کو اطلاع دی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد اسلام آباد میں ٹریفک کے نظم و نسق کو بہتر بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button