بین الاقوامی
Trending

ایران کی فضائیہ اور نیوی تباہ، اب ڈیل کرو یا مٹ جاؤ:ٹرمپ کا اعلانِ فتح

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف ‘آپریشن ایپک فیوری’ کے ایک ماہ مکمل ہونے پر تاریخی کامیابیوں کا اعلان کیا ہے۔ صدر نے واضح کیا کہ امریکی افواج نے ایران کی فوجی کمر توڑ دی ہے اور اب مشن کو مکمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے تہران کو حتمی وارننگ دیتے ہوئے کہا اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر ایسے شدید حملے کیے جائیں گے جو اسے ‘پتھر کے زمانے’ میں دھکیل دیں گے۔ اب براہِ راست ایران کے تیل کے ذخائر اور تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت کبھی نہیں دی جائے گی، اس کی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے۔
صدر نے عالمی برادری کو حیران کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اب مشرقِ وسطیٰ کے تیل کا محتاج نہیں رہا۔وینزویلا سے سپلائی کے بعد ہمیں خلیج کے تیل کی ضرورت نہیں۔ اب دوسرے ممالک ہمت کریں اور آبنائے ہرمز کی حفاظت خود کریں، ہم کسی کے چوکیدار نہیں ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایرانی حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ایرانی رجیم نے اپنے ہی 45 ہزار مظاہرین کو موت کے گھاٹ اتارا، یہ ظلم 47 سال سے جاری تھا۔ اگر جنرل سلیمانی کو نہ مارا جاتا تو آج ایران کہیں زیادہ طاقتور اور بے قابو ہوتا۔
امریکی افواج نے گزشتہ ایک ماہ میں وہ کر دکھایا جو دہائیوں میں نہ ہو سکا، ایرانی نیوی اور ایئر فورس کا نام و نشان مٹا دیا گیا ہے۔اپنے خطاب کے اختتام پر، جہاں صدر نے ایران میں "مشکل مرحلہ” ختم ہونے اور فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا، وہیں امریکی قوم کو ناسا (NASA) کے حالیہ مشن کی شاندار کامیابی پر بھی مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button