پاکستان

مقبوضہ مغربی کنارے میں معروف فلسطینی انسانی حقوق کارکن عودہ ہدالین اسرائیلی آبادکار کے ہاتھوں شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے اُم الخیر میں ایک افسوسناک واقعے میں فلسطینی انسانی حقوق کے ممتاز علمبردار، استاد اور سماجی کارکن عودہ محمد ہدالین اسرائیلی آبادکار کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب عودہ ہدالین اپنے گاؤں میں موجود تھے۔ ایک مسلح اسرائیلی آبادکار نے ان پر فائرنگ کی اور گولی سیدھے ان کے سینے پر جا لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق شہادت سے قبل عودہ نے کہا: "اس طرح اسرائیلی ہمیں مٹا رہے ہیں۔”

عودہ ہدالین نے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینی مزاحمت پر مبنی آسکر انعام یافتہ ڈاکیومنٹری میں بھی معاونت فراہم کی تھی۔

فلم کے شریک ہدایت کار اور اسرائیلی صحافی یوول ابراہم نے واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عودہ ایک پرعزم اور بے باک شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے فلم کی تخلیق اور مواد کی تیاری میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں مبینہ قاتل ینان لیوی کی شناخت کی گئی ہے۔

فلسطینی حلقوں اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعہ ایک بار پھر اسرائیلی آبادکاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button