پاکستان
Trending

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ایک سال پر بھارت کی عالمی سبکی، عطا تارڑ نے مودی سرکار کا مکارانہ چہرہ بے نقاب کر دیا

 

اسلام آباد: پہلگام میں بھارت کے نام نہاد ‘فالس فلیگ آپریشن’ کو ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی پروپیگنڈے کا غبارہ پھٹ گیا ہے۔ مودی سرکار گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے الزامات کے حق میں ایک بھی ٹھوس ثبوت یا عالمی سطح پر قابلِ قبول شواہد پیش کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے، جس سے اس آپریشن کے خود ساختہ ہونے کی حقیقت پوری دنیا پر واضح ہو گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر بھارتی مکر و فریب کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیاسی تاریخ ‘فالس فلیگ آپریشنز’ سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے بھارتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے درج ذیل نکات بیان کیے۔بھارت ایک سال گزرنے کے باوجود اپنے مؤقف کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا، جو اس کے جھوٹ کی سب سے بڑی گواہی ہے۔
بھارت کی تمام تر سوچ سچائی کے بجائے صرف جھوٹی انا اور تکبر کے گرد گھومتی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہشت گردی بھارت کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، لیکن وہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کے لیے اسے بیرونی رنگ دے کر پیش کرتا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، جسے بھارت اپنا داخلی معاملہ قرار دے کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کا یہ دوہرا معیار اور مکارانہ روش اب مزید چھپ نہیں سکتی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، پہلگام واقعے کا ایک سال مکمل ہونا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بھارت اپنی اندرونی سیاسی ضرورتوں اور انتخابی فوائد کے لیے خطے کے امن کو داؤ پر لگانے اور جھوٹے بیانیے گھڑنے کا عادی ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button