بین الاقوامی
Trending

پاکستانی ثالثی مشن: ایران کی خاموشی پر امریکی نائب صدر کی آمد موخر، یو این کی بھرپور تائید

 

واشنگٹن / اسلام آباد: وائٹ ہاؤس نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا آج ہونے والا دورۂ پاکستان موخر کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، ایران کی جانب سے مذاکراتی عمل پر کوئی جواب نہ ملنے کے باعث نائب صدر نے فی الحال پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس کا دورہ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا، تاہم تہران کے ردعمل کے انتظار میں اسے عارضی طور پر روکا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، یہ دورہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ کسی بھی وقت دوبارہ شیڈول کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کے ثالثی کردار کی کھل کر حمایت کی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔
امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ مذاکرات خطے کے مسائل کا ایک جامع اور مستقل حل نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔ایران اور امریکہ کے لیے موجودہ صورتحال بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا بہترین موقع ہے۔شتعال انگیزی سے گریز کریں جس سے امن کی یہ نازک کوششیں متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button