پاکستان
Trending

سمگلنگ کی روک تھام اور عوامی سہولت: پاکستانی ایئرپورٹس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی منظوری

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹس پر مسافروں کی طویل قطاروں اور تلاشی کے دشوار گزار عمل کا نوٹس لیتے ہوئے سکیورٹی نظام کو جدید مشینری پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزارتِ داخلہ اور وزارتِ دفاع کے ایک خصوصی مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد ایئرپورٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
وزارتِ دفاع اور داخلہ مل کر ایئرپورٹس پر سکیورٹی اور عوامی سہولت کے مابین توازن پیدا کریں گے۔ انسانی مداخلت کم کرنے کے لیے ایسی جدید مشینیں درآمد کی جائیں گی جو سکیورٹی چیکنگ کو تیز ترین بنا دیں گی۔ ایئرپورٹس پر عوام کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹرز اور اسکریننگ پوائنٹس میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران محسن نقوی نے واضح کیا کہ سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر عوامی مشکلات کو کم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا "جدید دنیا میں اب دستی تلاشی کا تصور ختم ہو رہا ہے؛ ہمیں بھی اپنے ایئرپورٹس کو جدید ترین مشینری سے لیس کرنا ہوگا تاکہ مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات مل سکیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جدید مشینری کی تنصیب کا عمل ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف ایئرپورٹس پر رش کا خاتمہ ہوگا بلکہ سکیورٹی اداروں کو بھی مشکوک اشیاء کی نشاندہی میں زیادہ سہولت اور دقت حاصل ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button