بیجنگ: چین نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے ایک ‘امید کی کرن’ قرار دیا ہے۔ بیجنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی امن کی خاطر اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
بیجنگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اس وقت ایک تاریخی اور نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ چین کا موقف ہے کہ یہ خطہ اب باقاعدہ طور پر جنگ سے امن کی طرف منتقلی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں کسی بھی قسم کی غلط فہمی پورے خطے کو دوبارہ آگ میں دھکیل سکتی ہے۔
چین تمام فریقین کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ہتھیاروں کے بجائے بات چیت اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیں۔بیجنگ کے مطابق اس وقت سب سے اہم چیلنج تنازع کے دائرہ کار کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔چین نے واضح کیا کہ وہ خطے میں پائیدار استحکام کے لیے کسی بھی عالمی کوشش کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔




