جلال آباد : افغانستان میں طالبان رجیم کی آمرانہ پالیسیوں اور ملا ہیبت اللہ کے سخت گیر فیصلوں کے خلاف عوامی ردعمل سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ جلال آباد کے علاقے غنڈ میں طالبان کے ملٹری کیمپ کے باہر سے ایک افغان شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے طالبان کے داخلی کنٹرول پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ویڈیو کے مطا بق شہری نے طالبان کی معاشی پالیسیوں کو افغان عوام کے لیے زہرِ قاتل قرار دیا ہے۔ اسی دوران شہری نے پاکستانی عسکری قیادت کے نام خصوصی پیغام میں ان کے عالمی امن کے لیے ادا کیے گئے کردار کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا، جسے سوشل میڈیا پر افغان عوام کی بڑی تعداد کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔




