پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیجیٹل پاکستان کے لیے بڑا فیصلہ: ورچوئل اثاثوں کے لیے ‘عالمی معیار’ کا فریم ورک تیار کرنے کا حکم

 

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو جدید مالیاتی دنیا کے نقشے پر لانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔ وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب سے ملاقات میں وزیراعظم نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے جامع روڈ میپ طلب کر لیا۔
وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں ہدایت کی کہ ورچوئل اثاثہ جات کے ریگولیٹری نظام کو تمام تر قانونی تقاضوں کے ساتھ فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ ملکی سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال سے نکل سکیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو ریجنل ڈیجیٹل حب بنانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قواعد و ضوابط کی تیاری میں بین الاقوامی بہترین طریقہ کار (International Best Practices) کو مدنظر رکھا جائے۔
چیئرمین PVARA کو ہدایت دی گئی کہ ایک ایسا محفوظ ماحول فراہم کیا جائے جہاں ڈیجیٹل اثاثوں کی تجارت شفاف ہو اور عوامی مفادات کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم کا ماننا ہے کہ ورچوئل اثاثوں کی قانونی ریگولیشن سے نہ صرف غیر ملکی زرمبادلہ آئے گا بلکہ ٹیکس نیٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔
پاکستان اب جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات سے پیچھے نہیں رہ سکتا۔ ہم ایک ایسا مضبوط نظام لارہے ہیں جو نوجوانوں کو جدت کے مواقع بھی دے گا اور ملکی معیشت کو استحکام بھی فراہم کرے گا۔

 

https://x.com/GovtofPakistan/status/2050220848150094112?s=20

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button