کھیل
Trending

بابر اعظم انجری کا شکار، پہلے ٹیسٹ سے دستبردار

 

لاہور: پاکستان کرکٹ کے شائقین کے لیے افسوسناک خبر، قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹلے سے باہر ہو گئے ہیں۔ بابر اعظم بائیں گھٹنے کی تکلیف کے باعث پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے بابر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ان کا معائنہ شروع کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق بابر کی فٹنس کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ہی ان کی واپسی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔بابر اعظم کی اچانک انجری نے پاکستان کے بیٹنگ آرڈر کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ اب ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو شامل کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ سیریز کے اہم موڑ پر بابر اعظم کی غیر موجودگی بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو متاثر کر سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button