پاکستان
Trending

پاکستان اب ‘امن کی عالمی پہچان’ ہے، معرکہِ حق نے بھارتی برتری کا افسانہ دفن کر دیا: عطا تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ‘معرکہِ حق’ محض ایک جنگی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کے ایک نئے اور باوقار دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معرکے کے بعد دنیا ایک بدلا ہوا پاکستان دیکھ رہی ہے جو امن کا داعی بھی ہے اور اپنی خودداری کا محافظ بھی۔
وزیرِ اطلاعات نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا پاک افواج نے بھارتی طیارے گرا کر دشمن کے فضائی غرور کو ہوا میں اڑا دیا۔ فیلڈ مارشل کی تیار کردہ اسٹریٹجی اتنی جاندار تھی کہ اس نے دشمن کی پوری دفاعی لائن کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے نتیجے میں بھارتی افواج چند گھنٹوں میں ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئیں۔
بھارت اس جنگ میں لگنے والے زخموں اور ذلت کو اب تک نہیں بھول سکا اور عالمی سطح پر رسوا ہو رہا ہے۔عطا تارڑ نے عالمی برادری کو موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جان لے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سرپرست ہے، جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دے کر خود کو امن کا مرکز ثابت کیا ہے۔ آج پاکستان کی عزت اور وقار میں جو اضافہ ہوا ہے، وہ ہماری عسکری اور سیاسی قیادت کے ایک پیج پر ہونے کا ثمر ہے۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ جب قوم، حکومت اور فوج مل کر ‘بنیانِ مرصوص’ بن جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکتی۔ ‘معرکہِ حق’ کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع کے لیے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ آج پاکستان دنیا کے لیے امن اور استحکام کی علامت بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button