پاکستان
Trending

انمول پنکی کیس میں پولیس کی بڑی کامیابی: جسمانی ریمانڈ منظور، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ

 

کراچی :کراچی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قانونی جنگ میں اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اعلیٰ عدالت نے ملزمہ کا جوڈیشل ریمانڈ ختم کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کے لیے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
گزشتہ روز ماتحت عدالت کی جانب سے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے فیصلے کو پولیس نے چیلنج کیا تھا۔ پولیس کا موقف تھا کہ ملزمہ کے نیٹ ورک اور ‘جانشین’ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اس سے پولیس تحویل میں پوچھ گچھ لازمی ہے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو دوبارہ تفتیشی حکام کے سپرد کر دیا۔
کیس کی اہمیت کے پیشِ نظر آئی جی سندھ کے حکم پر تحقیقاتی ٹیم میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ سے انکوائری واپس لے کر ڈی آئی جی ویسٹ کو نیا انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے اثر و رسوخ کے بغیر شفاف تفتیش عمل میں لائی جا سکے۔
مزید برآں، عدالت میں پیشی کے دوران پولیس اہلکاروں کے غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور ‘پروٹوکول’ کے معاملے پر بھی باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز میں انکوائری رپورٹ مکمل کر کے پیش کریں اور ان اہلکاروں کا تعین کریں جن کی غفلت یا ملی بھگت سے ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button