کراچی / واشنگٹن:پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری مالیاتی تعاون کے نتیجے میں ایک اور بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق، یہ رقم آئی ایم ایف کے EFF اور RSF پروگراموں کے تحت حاصل ہوئی ہے۔ ادارے کے بورڈ نے 8 مئی کو پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر (SDR) کی منظوری دی تھی، تاہم اب مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔
یہ قسط ایک ایسے وقت میں موصول ہوئی ہے جب پاکستان معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے، اور ان فنڈز کی آمد سے نہ صرف روپے کو سہارا ملے گا بلکہ بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بھی بہتری آئے گی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ان فنڈز کی بروقت منتقلی عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔




