پاکستان
Trending

گلگت بلتستان کے لیے شمسی توانائی کا بڑا منصوبہ، وزیراعظم نے رفتار تیز کرنے کا حکم دے دیا

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو سولر منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبے کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔ حکام نے بتایا کہ منصوبے کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید بڑھائی جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو توانائی کے شعبے میں بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

وزیراعظم نے منصوبے میں شفافیت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے تمام مراحل کی نگرانی کے لیے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں قابل تجدید توانائی کے فروغ اور ملک میں توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button