پاکستان
Trending

منصورہ میں اہم ملاقات، وفاقی وزیر داخلہ اور حافظ نعیم الرحمان کے درمیان قومی امور پر تبادلہ خیال

 

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ نے منصورہ کا دورہ کر کے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں قومی سلامتی، داخلی معاملات اور عوامی مسائل سمیت مختلف اہم امور زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور بہتر سیاسی ماحول کے لیے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن اور سفارتی کوششوں کے فروغ کے لیے پاکستان کا مثبت کردار اہم ہے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں باہمی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button