پاکستان
Trending

پنجاب حکومت کا سکیورٹی، صحت اور ماحولیات پر فوکس، مریم اورنگزیب

 

لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے، جن کے تحت ایک لاکھ 24 ہزار اہلکاروں نے سکیورٹی فرائض انجام دیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے بروقت اقدامات کر رہی ہے، جبکہ اسموگ کے خاتمے اور صاف ماحول کے لیے بھی مختلف منصوبے جاری ہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق حکومت نے کلین ایئر پروگرام شروع کر رکھا ہے اور صحت کے شعبے میں بھی بہتری کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سیاسی اختلافات میں ذاتی تنقید سے گریز کرنا چاہیے اور عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button