اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 جولائی کو اہم سفارتی دورے پر ایران روانہ ہوں گے، جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی رسومات میں شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایران میں قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 3 جولائی کو تہران سے ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں 4 جولائی کو ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات طے ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و دفاعی تعاون، علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ایران اور ترکیہ کے یہ دورے خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔




