پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات اور علاقائی صورتحال زیر غور

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت اہم عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے ایران امریکہ کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی روابط کو مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button