پاکستان
Trending

پاکستان کو چیلنجز کا سامنا، قومی اتحاد اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہوگا، بلاول بھٹو

 

مظفر آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملات پر تمام طبقات کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

مظفر آباد میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے خلاف کسی بھی قسم کی توہین آمیز گفتگو قبول نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے فیلڈ مارشل کی دفاعی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں سے آگاہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور مؤثر حکمت عملی ضروری ہے۔

کشمیر کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے تمام امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابلِ عمل حل تلاش کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button