پاکستان
Trending

وزیراعظم کی مون سون تیاریوں کا جائزہ لینے کی ہدایت، این ڈی ایم اے نے ہنگامی منصوبے سے آگاہ کر دیا

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو مکمل تیاری رکھنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیراعظم سے ملاقات میں مون سون بارشوں کے دوران انتظامات، ہنگامی ردعمل اور تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید فعال بنانے، اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر کرنے اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں وزارت داخلہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور بریفنگ دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button