اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت جنگ بندی کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔




