مری: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا مری میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، قومی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے تیاریوں اور حکمتِ عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور روزانہ بنیاد پر قیمتوں کے تعین سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ ن لیگ کی قیادت نے مختلف حکومتی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔




