پاکستان
Trending

شہری تحفظ اور سماجی بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ شہریوں کا تحفظ اور سماجی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں گاڑیوں کی انشورنس کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو انشورنس کی اہمیت سے آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ مختلف خطرات کے خلاف بہتر تحفظ حاصل کر سکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سماجی تحفظ کے شعبے میں بہتری کے لیے نجی شعبے کے ساتھ اشتراک سے کام جاری ہے۔ حکومت عوامی فلاح اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے مزید اقدامات کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button