کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے، جہاں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار 877 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 75 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت سرگرمیوں کے باعث کاروباری حجم میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔




