پاکستان
Trending

آزاد کشمیر انتخابات: دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا اختتام، کل 15 نشستوں پر ووٹنگ

 

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔ ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کے بعد امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہر قسم کی انتخابی سرگرمی روک دی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع کی تین نشستوں سمیت مہاجرین کی 12 نشستوں پر کل پولنگ ہوگی۔ مہاجرین کی نشستوں میں جموں کی 6 اور وادی کشمیر کی 6 نشستیں شامل ہیں، جن پر پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم رجسٹرڈ کشمیری ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button