پاکستان
Trending

پاور سیکٹر میں نئے آئیڈیاز کی حوصلہ افزائی، نیشنل انوویشن پروگرام شروع

اسلام آباد: وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن نے پاکستان کے پہلے نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا باضابطہ آغاز کردیا۔ پروگرام کا مقصد بجلی کے شعبے میں جدید آئیڈیاز اور تحقیق کو عملی اور قابلِ توسیع حل میں تبدیل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ یہ محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ پاور سیکٹر میں جدت کے فروغ کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا قومی ادارہ جاتی فریم ورک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے نوجوان پاکستانیوں کو بجلی کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اپنے جدید آئیڈیاز پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ان آئیڈیاز کی جانچ، رہنمائی اور معاونت کے بعد کامیاب منصوبوں کو عملی شکل دی جائے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق آئندہ تین سال کے دوران پروگرام کے لیے ایک ارب روپے سے زائد مختص کیے جائیں گے۔ رقم مینٹورشپ، تکنیکی معاونت، پائلٹ منصوبوں اور کامیاب اختراعات کو بڑے پیمانے پر نافذ کرنے کے لیے استعمال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کا حتمی مقصد پاکستان کے پاور سیکٹر کو زیادہ مؤثر، قابلِ اعتماد اور پائیدار بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button