پاکستان
Trending

یادگارِ فتح کا افتتاح، قومی اتحاد اور دفاعِ وطن کے عزم کا اعادہ

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے عزم کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

تقریب میں مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں نے شرکت کی، جبکہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس کے دستے بھی تقریب کا حصہ بنے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیس کے دستوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مختلف صوبوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے باوقار دستوں نے قومی اتحاد، یکجہتی اور یگانگت کی خوبصورت عکاسی کی۔ تقریب میں شریک دستے قومی وحدت اور اتحاد کی علامت بن کر سامنے آئے۔

 

یادگارِ فتح کو قومی تاریخ، معرکۂ حق میں کامیابی، شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیوں اور عزمِ صمیم کی علامت قرار دیا گیا۔ یادگارِ فتح کے قیام سے دفاعِ وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور قومی عزم کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محسن نقوی اور عطا تارڑ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button