پاکستان
Trending

بانی تحریک انصاف کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم، میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دینے کی ہدایت

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو آج ہی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ان کے طبی معائنے اور علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کے مکمل میڈیکل ریکارڈ اور گزشتہ تین سال کے دوران اہلخانہ سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات طلب کیں۔ جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ریکارڈ مکمل طبی ریکارڈ کے بجائے رپورٹ کی سمری ہے۔

عدالت نے بانی تحریک انصاف کو سخت سکیورٹی میں ہسپتال منتقل کرنے اور ہسپتال کے باہر امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ بانی پی ٹی آئی آئندہ سماعت تک شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں رہیں گے، جبکہ کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر کو ہوگی۔

سماعت کے دوران عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ وکیل عزیر بھنڈاری نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان خود میڈیکل ڈاکٹر ہیں، اس لیے انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے اہلخانہ کی ہفتے میں ایک روز ملاقات کی بھی ہدایت کردی۔

عدالت نے نجی ہسپتال منتقلی کی وجہ اور اخراجات سے متعلق بھی استفسار کیا۔ وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ ہسپتال کے اخراجات خاندان برداشت کرے گا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کو عمران خان کے علاج اور صحت کے معاملے کو سیاسی سرگرمی نہ بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button