بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ سے اردوان کا رابطہ، ایران تنازع سفارتکاری سے حل کرنے پر زور

 

واشنگٹن/انقرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، غزہ کی صورتحال، علاقائی امن و سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر اردوان نے ایران کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے سفارتکاری کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے پر زور دیتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ اردوان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں پائیدار امن اور تعمیر نو کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اردوان نے معاہدے کو علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔
واضح رہے کہ امریکا نے بھی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے، جسے صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں علاقائی تعاون اور دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button