نئی دہلی:برازیل نے بھارت کے آکاش میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے معاہدے کو روک دیا ہے اور یورپی کمپنی MBDA کے CAMM-ER نظام کو ترجیح دے دی ہے، جو تقریباً 45 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی آکاش میزائل کی رینج 25-30 کلومیٹر تک محدود ہے اور جدید آکاش-NG ورژن ابھی ترقی کے مراحل میں ہے۔
گزشتہ سال G20 اجلاس میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے وعدے کے باوجود، اس معاہدے پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی، جس سے بھارت کو سفارتی اور دفاعی سطح پر نقصان ہوا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارت کو اپنی دفاعی مصنوعات کی تکنیکی بہتری اور برآمدات میں اضافہ کے لیے تیز رفتاری سے اقدامات کرنے ہوں گے۔
یہ معاہدہ تقریباً 920 ملین امریکی ڈالر مالیت کا تھا، جس کے رَد سے بھارت کی دفاعی برآمدات کو سنگین دھچکا پہنچا ہے۔
0 9 1 minute read




