بین الاقوامی
Trending

یمن بحران کا حل مذاکرات میں ہے، فوجی کارروائیوں میں نہیں: اسماعیل بقائی

 

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یمن کے تنازع کا پائیدار اور منصفانہ حل صرف سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، جبکہ خطے میں امریکی پالیسی اس بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری تنازع کا فوجی حل موجود نہیں۔ ان کے مطابق فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی طرف آنا ہوگا اور پہلے سے طے شدہ روڈ میپ پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا تاکہ یمنی عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت کا عمل بحال کرنا ہی خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کا مؤثر راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی کوششوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button